سرکاری ترجمان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - حکومت وقت کی طرف سے کسی واقعے یا مسلے کی وضاحت کرنے والا فرد، ذمہ دار افسر، ادارہ۔ "اسلام آباد میں ایک سرکاری ترجمان نے اے پی ایل ایس کے اس الزام کی تردید کی ہے کرایڈیٹنگ یکطرفہ کی گئی ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ٢٣مئی، ١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سرکاری' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'ترجمان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٩ء سے "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر